Gas Leakage Web ad 1

بجلی صارفین پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑنے کا امکان

0

ملک بھر کے بجلی صارفین کے لیے اکتوبر کی ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کے تحت بجلی کی قیمت میں 2 روپے 88 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اس حوالے سے سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) میں جمع کرا دی ہے۔
ریڈ کارڈ نے میچ کا نقشہ بدل دیا، شاندار کھیل کے باوجود پاکستان کو سیف فائنل میں شکست
درخواست میں بتایا گیا ہے کہ اکتوبر کے دوران بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کو مجموعی طور پر 10 ارب 35 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔

نیپرا حکام کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں مجوزہ اضافے سے متعلق درخواست پر 26 نومبر کو سماعت ہوگی، جس کے دوران سی پی پی اے کی جانب سے پیش کیے گئے اعداد و شمار اور مؤقف کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر نیپرا کی جانب سے درخواست منظور کر لی جاتی ہے تو ملک بھر کے بجلی صارفین پر مجموعی طور پر 29 ارب 80 کروڑ روپے کا اضافی مالی بوجھ پڑنے کا امکان ہے۔ تاہم بجلی کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق حتمی فیصلہ نیپرا سماعت مکمل کرنے کے بعد جاری کرے گا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.