Gas Leakage Web ad 1

پاکستان کے باؤلرز کا تباہ کن حملہ، سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگز میں 98 رنز پر ڈھیر

اولپنڈی ٹیسٹ میں قومی باؤلرز چھا گئے، محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے تین، تین وکٹیں حاصل کرکے مہمان ٹیم کی بیٹنگ لائن تہس نہس کردی

0

راولپنڈی: پاکستان اور سری لنکا کے درمیان جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی باؤلرز نے تباہ کن کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہمان ٹیم کو پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر ڈھیر کردیا۔

Gas Leakage Web ad 2

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا، جو قومی باؤلرز نے درست ثابت کردیا۔ پاکستانی باؤلرز کی نپی تلی اور جارحانہ باؤلنگ کے سامنے سری لنکن بلے باز زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹھہر سکے اور وقفے وقفے سے پویلین واپس لوٹتے رہے۔

سری لنکا کی جانب سے کوشل مینڈس 32 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، جبکہ سونال دینوشا نے 21 رنز کی اننگز کھیلی۔ دیگر بلے بازوں میں کامندو مینڈس 8، دنیش چندیمل 7، لاہیرو اودارا 4، پربھات جے سوریا 3، پسندو سوریا بندارا 2 اور دھننجایا ڈی سلوا ایک رن بنا سکے۔

ملان رتنائیکے اور لاہیرو کمارا کوئی رن بنائے بغیر آؤٹ ہوئے، جبکہ اسیتھا فرنینڈو ایک رن کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی جانب سے محمد عباس، رضا اللہ اور عامر جمال نے غیر معمولی باؤلنگ کرتے ہوئے تین، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، جبکہ ثاقب خان نے ایک وکٹ حاصل کی۔

قومی باؤلرز کی اس شاندار کارکردگی کے باعث پاکستان نے میچ میں اپنی پوزیشن مضبوط کرلی ہے۔ اب تمام تر نظریں پاکستانی بیٹنگ لائن پر مرکوز ہیں کہ وہ پہلی اننگز میں کتنی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہوتی ہے۔

دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کی یہ عمدہ باؤلنگ سیریز کے فیصلہ کن مقابلے میں قومی ٹیم کے لیے اہم ثابت ہوسکتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.