Gas Leakage Web ad 1

رضوان کا ایک بار پھر اپنے خلاف الزامات کے حوالے سے این سی سی آئی اے کو خط لکھنے کا فیصلہ

0

قومی کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹر اور سابق کپتان محمد رضوان نے اپنے خلاف عائد الزامات کے حوالے سے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کو ایک بار پھر خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق محمد رضوان نے دوبارہ این سی سی آئی اے سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور وہ اپنے خلاف عائد الزامات کے حوالے سے مزید سوالات پوچھنے کے لیے خط لکھیں گے۔
سیالکوٹ کی پرواز کی مقبوضہ جموں لینڈنگ ظاہر ہونے کا واقعہ، جی پی ایس سگنلز میں مداخلت کتنی خطرناک ہوسکتی ہے؟
ذرائع کا کہنا ہے کہ خط میں محمد رضوان این سی سی آئی اے سے اپنے حوالے سے عدم تعاون کی افواہوں کے بارے میں بھی وضاحت طلب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق رضوان نے پہلی پیشی پر ہی این سی سی آئی اے کو اپنے موبائل تک رسائی دے دی تھی اور اپنے آئی فون کا پاسورڈ بھی فراہم کردیا تھا۔ پہلی پیشی کے بعد انہیں تاحال این سی سی آئی اے کی جانب سے کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ رضوان کو اب تک این سی سی آئی اے کی جانب سے تحریری طور پر عدم تعاون کے حوالے سے بھی آگاہ نہیں کیا گیا۔ محمد رضوان تعاون کرنے کے لیے تیار ہیں، تاہم وہ این سی سی آئی اے سے اپنے اوپر لگائے گئے الزامات کی تحریری تفصیلات چاہتے ہیں۔

واضح رہے کہ این سی سی آئی اے محمد رضوان اور امام الحق کے خلاف تحقیقات کر رہا ہے اور ذرائع کے مطابق ایجنسی کی جانب سے دونوں کرکٹرز کی مبینہ مشتبہ ٹرانزیکشنز پر توجہ مرکوز کی جا رہی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.