گلگت(نیوزڈیسک) ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت امیر اعظم حمزہ کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس بجلی اور جنرل ایشوز کے حوالے سے منعقد ہوا۔
اجلاس میں ایکسئین واٹر اینڈ پاور گلگت ڈویژن، ایس ڈی او سول، تینوں حلقوں کے ایس ڈی اوز اور دیگر آفیسران نے شرکت کی۔اجلاس سے ڈپٹی کمشنر گلگت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت میں بجلی کی بحران پر قابو پانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائینگے اور غیر قانونی کنکشننر اور بجلی نا د ہندہ گان کے خلاف سخت سے سخت ایکشن لیا جائیگااور بجلی کی بلات کی بقاجات کی ادائیگی کو ہر صورت یقینی بنائینگے جس سے بجلی کی لوڈشیڈنگ میں کمی آ جائے گی۔
ایکسیئن واٹر اینڈ پاور نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو بجلی کی لوڈشیڈنگ اور جنرل ایشوز کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پانی کی کمی کی وجہ سے بجلی کی سپلائی میں کمی آگئی ہے اور بجلی شیڈول کے مطابق بجلی کی ترسیل کی جا رہی ہے اور رمضان المبارک میں افطاری اور سحری کے لئے بجلی کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں بجلی کی بقاجات اور غیر قانونی طور پر بجلی کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ضلعی انتظامیہ گلگت کے بھر پور تعاون سے بجلی کی بقاجات ماہ جولائی سے اب تک 50کر وڑ سے زائد رقم کی ادائیگی کی گئی ہے اور غیر قانی کنکشزلائن کی کاٹ دی گئی ہے گلگت شہر کے مختلف مقامات میں ٹرانسفارمز جل چکے ہیں جن کی مرمت کرانے کے لئے بجٹ کی کمی ہے اور ساتھ ساتھ میں سٹاف کی بھی کمی ہے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور نے ڈپٹی کمشنر گلگت کو واٹر اینڈ پاور اور پاور ہاوسز کے مسائل کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔
ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسیئن واٹر اینڈ پاور گلگت ڈویژن کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ضلع گلگت میں بجلی کی بحران پر قابو پانے کے لئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں اور غیر قانونی کنکشنز اور بجلی نا د ہندہ گان کے خلاف کریک ڈوان جاری رکھیں ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایکسیئن پاور اینڈ پاور کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ نائیکوئی فٹ داس اور دیامر کالونی کو جو ٹرانسفارمز جل گئے ہیں ان کی فوری مرمت کو یقینی بنائیں اور تمام مسائل کا تفصیلی پروپوزل اور کاسٹ اسٹیمیٹ لیٹر ارسال کریں تاکہ حکام بالا سے بجٹ کی منظور ی دلائی جائے گی۔