راولپنڈی(نیوزڈیسک)امریکی بحریہ کے جہاز انڈیانا پولس نے کراچی کی بندرگاہ کا خیر سگالی دورہ کیا۔
کراچی آمد پر پاک بحریہ کے حکام نے جہاز کا استقبال کیا۔
دورے کا مقصد دونوں بحری افواج کے مابین باہمی روابط کا فروغ ہے۔
دورے کے دوران دو طرفہ روابط اور باہمی تعاون کے فروغ کی ضرورت پر زور دیا گیا۔
دورے کے دوران دونوں بحری افواج کے مابین بحری مشق کا انعقاد بھی کیا گیا۔
پاک بحریہ خطے کی سیکیورٹی اور امن کے لیے ہمہ وقت کوشاں ہے