اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ڈپلومیٹک انکلیو آمد،محسن نقوی کی سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعیداحمد المالکی سے ملاقات کی۔
سعودی عرب کے سفیر نے وفاقی وزیر داخلہ کا عہدہ سنبھالنے پر محسن نقوی کو مبارکباد دی۔
سعودی سفیر نے نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے محسن نقوی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
سعودی عرب کے سفیر نے پنجاب میں غیر معمولی رفتار اور اعلی معیار سے ریکارڈ مدت میں عوامی منصوبوں کی تکمیل پر محسن نقوی کی کارکردگی کو سراہا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور۔ دوطرفہ تعلقات کے فروغ اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال کیاگیا۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پنجاب حکومت کے ساتھ بے پایاں تعاون پر سعودی سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
اس موقع پر محسن نقوی نے کہاکہ عرب نے ہر آزمائش میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب پاکستانیوں کا دوسرا گھر ہے ۔ پاکستانی قوم کو سعودی عرب کے ساتھ تعلقات پرفخر ہے۔آپ نے پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تعلقات کو مضبوط تر بنانے کے لئے مثالی کردار ادا کیا ہے۔
محسن نقوی نے کہاکہ سعودی عرب کے ساتھ تاریخی دوستی پر ہم سب کو ناز ہے۔