Gas Leakage Web ad 1

تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی نےگولڈ میڈل جیت لیا

0

پشاور: تھائی لینڈ انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں پاکستانی کھلاڑی احسان اللہ محسود نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا۔

Gas Leakage Web ad 2

چیمپئن شپ کے فائنل میں احسان اللہ محسود نے سری لنکا کے کھلاڑی کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

احسان اللہ محسود نے ایونٹ کا فاتحانہ آغاز کرتے ہوئے پہلے راؤنڈ میں قازقستان کے کھلاڑی کو شکست دی، جبکہ سیمی فائنل میں بھارتی حریف کو زیر کرکے فائنل کے لیے کوالیفائی کیا۔
محسن نقوی کا بیان نظر انداز کریں، موجودہ حالات میں حکومت اور ریاستی اداروں میں اتحاد وقت کی اشد ضرورت ہے: نواز شریف کی پارٹی کو ہدایت
احسان اللہ محسود نے کہا کہ چیمپئن شپ میں کامیابی کے لیے دعا اور حوصلہ افزائی کرنے پر وہ عوام کے شکر گزار ہیں، اور وہ یہ گولڈ میڈل پاکستان کے عوام کے نام کرتے ہیں۔

دوسری جانب رکن صوبائی اسمبلی آصف محسود نے احسان اللہ محسود کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پاکستان اور وزیرستان کا نام عالمی سطح پر روشن کیا ہے۔ انہوں نے احسان اللہ محسود کے لیے ملازمت دینے کا بھی اعلان کیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.