Gas Leakage Web ad 1

احسن اقبال کا ہتک عزت کا دعویٰ منظور، عدالت کا مراد سعید کو 25 لاکھ ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

0

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے حق میں ہتکِ عزت کا دعویٰ منظور کر لیا۔

Gas Leakage Web ad 2

ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے احسن اقبال کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے حکم دیا کہ مراد سعید احسن اقبال کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں۔
پاکستان اور چین کی افواج علاقائی امن و استحکام کیلئے شانہ بشانہ ہیں: فیلڈ مارشل
عدالتی فیصلے کے مطابق احسن اقبال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر مراد سعید کو 25 لاکھ روپے ادا کرنا ہوں گے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ مراد سعید کی جانب سے احسن اقبال پر 70 ارب روپے کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، جبکہ احسن اقبال پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی کمیشن لینے کے الزامات ہتکِ عزت کے زمرے میں آتے ہیں۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ احسن اقبال نے 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ دائر کیا تھا، تاہم شواہد کی روشنی میں 10 ارب روپے ہرجانے کا دعویٰ حد سے زیادہ ہے۔ مراد سعید کے متنازع بیان سے احسن اقبال کی ساکھ، عزت اور وقار متاثر ہوا، جبکہ الزامات کے باعث عام شہریوں میں احسن اقبال کے بارے میں منفی تاثر پیدا ہوا۔

عدالتی فیصلے کے مطابق لگائے گئے الزامات احسن اقبال کی دیانت، کردار اور ساکھ پر براہِ راست حملہ تھے، جبکہ مراد سعید نہ تو خود عدالت میں پیش ہوئے اور نہ ہی کوئی ثبوت پیش کیا۔

واضح رہے کہ مراد سعید نے 2019 میں احسن اقبال پر ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں کرپشن کے الزامات عائد کیے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.