Gas Leakage Web ad 1

ایران پر امریکی حملوں کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید بڑھ گئیں

0

ایران پر امریکی حملوں اور بحیرۂ احمر میں کشیدگی کے باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

عالمی منڈی میں برینٹ خام تیل کی قیمت 1.93 ڈالر یا 2 فیصد اضافے کے بعد 96 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی، جو 8 جون کے بعد بلند ترین سطح ہے۔
پیٹرول اور ڈیزل مہنگا، حکومت نے نئی قیمتوں کا اعلان
اسی طرح ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کی قیمت 1.44 ڈالر یا 1.7 فیصد اضافے کے ساتھ 88.27 ڈالر فی بیرل ہو گئی۔

اس سے قبل گزشتہ کاروباری سیشن میں بھی برینٹ خام تیل کی قیمت 3 ڈالر سے زائد اضافے کے بعد 94.07 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی تھی، جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل میں بھی تقریباً 3 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

تیل کی قیمتوں میں یہ اضافہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکی افواج نے ایران پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا، جبکہ یمن کے حوثیوں نے بحیرۂ احمر میں آئل ٹینکروں پر حملے کیے ہیں، جس سے عالمی توانائی کی منڈی میں خدشات مزید بڑھ گئے ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.