Gas Leakage Web ad 1

مالی سال 2025-26 کا تجارتی خسارہ ساڑھے 39 ارب ڈالر ریکارڈ

0

ادارہ شماریات نے گزشتہ مالی سال کے بیرونی تجارت سے متعلق اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق مالی سال 2025-26 میں تجارتی خسارے میں سالانہ بنیاد پر 21.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس دوران مجموعی برآمدات 30.126 ارب ڈالر رہیں، جبکہ برآمدات میں سالانہ بنیاد پر تقریباً 6 فیصد کمی دیکھی گئی۔

میڈیا انفلوئنسرز کے ساتھ اعلیٰ سیکیورٹی عہدیدار کی بھارت کے موضوع پر اہم نشست

ادارہ شماریات کے مطابق مالی سال 2025-26 میں درآمدات بڑھ کر 69.597 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، جبکہ درآمدات میں سالانہ بنیاد پر 7.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس کے علاوہ جون کے مہینے میں برآمدات 16.7 فیصد کمی کے ساتھ 2.239 ارب ڈالر رہیں، جبکہ درآمدات میں 24.1 فیصد اضافے کے بعد ان کا حجم 6.767 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ جون 2026 کے دوران تجارتی خسارہ 4.528 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔

دستاویزات کے مطابق مئی کے مقابلے میں جون میں تجارتی خسارے میں 63.8 فیصد اضافہ ہوا، جبکہ سالانہ بنیاد پر جون 2026 میں برآمدات میں 9.6 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔ مزید یہ کہ جون 2026 میں درآمدات سالانہ بنیاد پر 26.3 فیصد بڑھ گئیں، جبکہ اسی عرصے میں تجارتی خسارہ سالانہ بنیاد پر 57.1 فیصد اضافے کے ساتھ ریکارڈ کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.