Gas Leakage Web ad 1

وزارتِ تجارت کا ایران کے ساتھ مخصوص برآمدات کے لیے 60 روزہ خصوصی رعایت کا فیصلہ

0

وزارتِ تجارت نے ایران کے ساتھ تجارتی سرگرمیوں میں سہولت فراہم کرنے کے لیے بعض مخصوص برآمدی اشیاء پر 60 روزہ عارضی رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر تجارت جام کمال کی منظوری سے برآمدی پالیسی 2022 کی شق نمبر 3 کے تحت مخصوص اشیاء کی برآمد کے لیے بینک کے ذریعے ادائیگی کی لازمی شرط میں عارضی نرمی دی گئی ہے۔

اس فیصلے کے تحت یہ رعایت 2 جولائی سے 30 اگست 2026 تک نافذ رہے گی۔ اس مدت کے دوران مخصوص برآمدات کے لیے فنانشل انسٹرومنٹ جمع کرانے کی شرط میں بھی عارضی چھوٹ دی گئی ہے۔

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر پی پی پی سے علیحدگی کے بعد استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

ذرائع کے مطابق ایران کے ساتھ براہِ راست بینکاری چینل موجود نہ ہونے کے باعث یہ اقدام کیا گیا ہے تاکہ دونوں ممالک کے درمیان برآمدی سرگرمیاں متاثر نہ ہوں اور تجارت کا سلسلہ جاری رہ سکے۔

اس عارضی رعایت کے تحت ایران کو فضائی راستے سے کیلا، آم اور گوشت برآمد کرنے والے برآمد کنندگان کو سہولت حاصل ہوگی۔ اسی طرح زمینی راستے سے چاول، آلو، گوشت، جیلاٹن، مکئی، تل اور مویشیوں کی خوراک کی برآمد پر بھی یہ رعایت لاگو ہوگی۔

ذرائع نے بتایا کہ وسطی ایشیائی ممالک اور آذربائیجان کو ایران کے راستے چاول برآمد کرنے والے تاجروں کو بھی اس خصوصی سہولت سے فائدہ حاصل ہوگا۔

برآمدی پالیسی 2022 کی شق نمبر 3 کے تحت پاکستان سے ہونے والی ہر برآمد کو اسٹیٹ بینک کے زرِ مبادلہ کے قواعد کے مطابق انجام دینا ضروری ہوتا ہے، تاہم موجودہ فیصلے کے تحت صرف بینک کے ذریعے ادائیگی کی شرط میں محدود مدت کے لیے نرمی کی گئی ہے۔

ذرائع نے واضح کیا کہ برآمدات سے حاصل ہونے والی رقم کو پاکستان واپس لانا بدستور لازمی ہوگا۔ اس کے علاوہ برآمد کنندگان کو تحریری یقین دہانی بھی کرانا ہوگی کہ وہ مقررہ مدت کے اندر زرِ مبادلہ ملک میں واپس لائیں گے۔

وزارتِ تجارت نے اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ ایران کے ساتھ مکمل بینکاری نظام کی بحالی یا ہر قسم کی بینکنگ تجارت کی اجازت دینے سے متعلق نہیں، بلکہ صرف چند مخصوص برآمدی اشیاء کے لیے محدود مدت کی خصوصی رعایت ہے، جبکہ زرِ مبادلہ سے متعلق تمام موجودہ قوانین اور ضوابط بدستور نافذ العمل رہیں گے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.