پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے اسیر رہنماؤں نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے پارٹی چیئرمین اور سیکریٹری جنرل کو خط لکھ کر انتخابی عمل میں حصہ لینے کی درخواست کی ہے۔
پی ٹی آئی کی رہنما یاسمین راشد، شاہ محمود قریشی اور دیگر قید رہنماؤں نے خط کے ذریعے پارٹی قیادت پر زور دیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات میں بھرپور انداز میں حصہ لیا جائے۔
مجھے اڈیالہ جیل میں 24، 24 گھنٹے قید تنہائی میں رکھا گیا، مریم نواز
خط میں کہا گیا ہے کہ آزاد جموں و کشمیر سپریم کورٹ کے فیصلے کے باوجود پارٹی کو بطور جماعت انتخابی عمل میں شریک ہونا چاہیے۔ اسیر رہنماؤں نے کہا کہ انہوں نے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابات کے حوالے سے باہمی مشاورت کی ہے اور اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ پی ٹی آئی کو انتخابات سے دور نہیں رہنا چاہیے۔
خط میں مزید کہا گیا کہ پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدواروں کو انتخابی عمل میں حصہ لینا چاہیے اور پارٹی کو ان تمام امیدواروں کے نام باضابطہ طور پر جاری کرنے چاہئیں جن کی وہ حمایت کرے گی۔
پی ٹی آئی کے ذرائع کے مطابق اسیر قائدین نے اپنا پیغام اور خط وکیل کے ذریعے پارٹی قیادت تک پہنچایا ہے۔