چار ملکی ڈائمنڈ جوبلی فٹبال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پاکستان نے افغانستان کو 0-2 سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
مالدیپ میں کھیلے گئے میچ کے 24 ویں منٹ میں پاکستان کے شائق دوست نے ایک شاندار کک کے ذریعے گول اسکور کرکے ٹیم کو برتری دلائی، جس نے شائقین کی توجہ حاصل کر لی۔
صدر ٹرمپ نے ڈیل میں تاخیر پر مایوس ہوکر ایران پر دوبارہ حملے کا حکم دیا: امریکی ویب سائٹ
میچ کے آخری لمحات میں ہارون حامد نے ایک اور فیصلہ کن گول اسکور کیا اور پاکستان کی فتح کو یقینی بناتے ہوئے اسکور 0-2 کر دیا۔
پاکستان کی اس شاندار مہم کی خاص بات یہ رہی کہ پورے ٹورنامنٹ کے دوران قومی ٹیم کے خلاف ایک بھی گول اسکور نہیں ہو سکا، جو ٹیم کے مضبوط دفاع کی واضح علامت قرار دی جا رہی ہے۔
یہ فتح پاکستان فٹبال کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتی ہے، کیونکہ یہ قومی ٹیم کا پہلا باقاعدہ بین الاقوامی ٹورنامنٹ ٹائٹل ہے۔
اس سے قبل 1952 کے سیلون کپ میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ مشترکہ طور پر ٹائٹل جیتا تھا، جبکہ 1991 کے ساؤتھ ایشین گیمز میں قومی ٹیم نے گولڈ میڈل حاصل کیا تھا، تاہم وہ ایک ملٹی اسپورٹس ایونٹ تھا، اس لیے مالدیپ میں حاصل کی گئی یہ کامیابی اپنی نوعیت میں منفرد اور تاریخی قرار دی جا رہی ہے۔
پاکستان فٹبال فینز کا کہنا ہے کہ آج پاکستان نے صرف ٹائٹل ہی نہیں جیتا بلکہ امید، اعتماد اور ایک نئے دور کی بنیاد بھی رکھی ہے۔