Gas Leakage Web ad 1

ڈولفن سکواڈ کی سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران کارروائیاں، 8 ملزمان گرفتار

0

ڈولفن سکواڈ نے سٹاپ اینڈ سرچ کے دوران کارروائیاں کرتے ہوئے 8 ملزمان گرفتار کرلیے ۔

Gas Leakage Web ad 2

ترجمان ڈولفن کے مطابق شالیمار لنک روڈ سے مشکوک ملزم گرفتار کرلیا جس کے قبضہ سے ناجائز اسلحہ برآمد ہوا۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزم سے 1 پستول، گولیاں و میگزین برآمد کرلیا گیا۔ اس کے علاوہ اقبال ٹاؤن، صدر سے 04 ریکارڈ یافتہ ملزمان بھی دھر لیے گئے۔

ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ نواب ٹاؤن، ٹھوکر سے 3 ون ویلرز بھی گرفتار کرلیے گئے، ملزمان میں دانیال، محمود، اکبر، علی جواد و دیگر شامل ہیں ۔
گرفتار ملزمان کو قانونی کارروائی کیلئے تھانہ شالیمار، چوہنگ اڈا پلاٹ و دیگرے کے حوالے کردیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.