آئندہ بجٹ میں مسلح افواج کی تنخواہوں اور پینشن میں اضافے کی سفارش سامنے آگئی ہے
معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے مسلح افواج کی تنخواہوں میں اضافے کی سفارش کر دی ہے ای پی بی ڈی کا کہنا ہے کہ مسلح افواج کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور پے اینڈ پینشن کمیشن کی سفارشات کے مطابق مسلح افواج کی پینشن کا جائزہ لیا جائے ۔مسلح افواج کے ترقیاتی منصوبوں کے لیے فنڈز بڑھائے جائیں قومی مالیاتی کمیشن دفاعی اخراجات صوبوں کے ساتھ شیئر کرنے کا فیصلہ کرے ۔
تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ آئندہ بجٹ میں دفاعی اخراجات صوبوں کے ساتھ شیئر کیے جائیں آئندہ بجٹ میں جنگی صورتحال سے نمٹنے کے فنڈز مختص کیے جائیں رواں سال دفاعی اخراجات 2750 ارب روپے تک پہنچنے کا خدشہ ہے جب کہ آئندہ سال دفاعی بجٹ 2959 ارب روپے تک پہنچ سکتا ہے معاشی تھنک ٹینک ایکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی تجاویز سامنے آگئی ہیں