Gas Leakage Web ad 1

فائر فائٹرز کی اہمیت سے متعلق عوامی آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے: مریم نواز

0

مریم نواز شریف نے عالمی یوم فائر فائٹرز کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں فائر فائٹرز کی خدمات، فرض شناسی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی قونصل جنرل چارلس گڈمین کا ایس ایس یو ہیڈکوارٹرز کا دورہ

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ فائر فائٹرز اپنی جانیں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے قربان کر دیتے ہیں اور ہر وقت خطرات کے باوجود اپنی ذمہ داریاں نبھاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فائر فائٹرز کی اہمیت سے متعلق عوامی آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ ریسکیو 1122 کے فائر فائٹرز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے کئی بڑے حادثات میں قیمتی انسانی جانوں کو بچایا۔ انہوں نے لبرٹی چوک میں ایک بڑی عمارت میں لگنے والی خوفناک آتشزدگی اور گلبرگ کے ایک ہوٹل میں لگنے والی آگ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ان واقعات میں 180 سے زائد افراد کو بحفاظت ریسکیو کیا گیا، جو ایک قابلِ تقلید مثال ہے۔
وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ پنجاب میں ریسکیو فائر فائٹنگ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو یقینی بنایا جا رہا ہے، جبکہ فائر فائٹرز کو بہترین حفاظتی آلات، اسنارکل اور جدید گاڑیاں فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ بڑی عمارتوں اور مارکیٹوں میں فائر ہائیڈرنٹس کی دستیابی یقینی بنائی جا رہی ہے، جبکہ رہائشی عمارتوں میں آتشزدگی سے بچاؤ کے لیے فائر ایکسٹینگشرز کی باقاعدہ چیکنگ کا عمل بھی جاری ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.