Gas Leakage Web ad 1

ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مذاکرات کل بھی جاری رہ سکتے ہیں، امریکی میڈیا

0

امریکی میڈیا کے مطابق اسلام آباد میں ایران اور امریکا کے درمیان ہونے والے مذاکرات آج رات اور کل اتوار کو بھی جاری رہ سکتے ہیں۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی نشریاتی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق پاکستانی ذرائع نے بتایا ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جاری مذاکرات کا سلسلہ کل بھی جاری رہنے کا امکان ہے۔

اسلام آباد مذاکرات خوش آئند ہیں؛ فریقین سنہری موقع سے فائدہ اُٹھائیں؛ اقوام متحدہ

امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں ایران امریکا مذاکرات کے دوران پاکستان ثالث کا کردار ادا کر رہا ہے۔

دوسری جانب وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ امریکا اور ایران کے درمیان 47 سال سے جاری کشیدگی ہے، تاہم پاکستان کی کوششوں سے دونوں فریقین کو ایک میز پر بٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایسی طویل کشیدگی کے معاملات اکثر چند گھنٹوں کی نشستوں میں حل نہیں ہوتے۔

اعظم نذیر تارڑ کے مطابق دونوں فریقین اس بات پر بھی غور کر رہے ہیں کہ کہاں رکنا ہے اور کہاں آگے بڑھنا ہے، جبکہ دونوں اپنے اپنے ممالک میں بھی مسلسل رابطے میں ہیں اور کسی بھی فیصلے سے قبل اپنی قیادت سے مشاورت کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ابتدائی طور پر 10 اپریل کو ایک روزہ گفتگو کا امکان تھا، تاہم اگر بات چیت مثبت انداز میں آگے بڑھتی ہے تو یہ عمل کل تک بھی جاری رہ سکتا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.