اسلام آباد: سعودی عرب اور قطر کی جانب سے پاکستان کو 5 ارب ڈالر کی مالی معاونت فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔
ترکیہ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر خزانہ نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات کے دوران مشرق وسطیٰ کی موجودہ کشیدہ صورتحال کے باعث پیدا ہونے والے مالی دباؤ کے پیش نظر پاکستان کو معاونت فراہم کرنے کا یقین دلایا۔
پاکستان پہنچنے والا اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد ایران کے مفادات کا محافظ ہے ،مسعود پزشکیان
رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ پاکستان نے سعودی عرب سے موجودہ نقد ڈپازٹس میں اضافے اور آئل فنانسنگ سہولت کی مدت میں توسیع کی درخواست بھی کی ہے، جو رواں ماہ کے اختتام پر ختم ہو رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں وزیر خارجہ اسحاق ڈار، فیلڈ مارشل عاصم منیر اور دیگر اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی، جہاں اقتصادی تعاون اور خطے کی مجموعی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ترک میڈیا کے مطابق اس ممکنہ مالی معاونت کے نتیجے میں پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر پر دباؤ میں کمی اور بیرونی ادائیگیوں میں سہولت متوقع ہے۔