ایران کے صدر **مسعود پزشکیان** نے کہا ہے کہ پاکستان پہنچنے والا اعلیٰ سطح کا ایرانی وفد مکمل طور پر قومی مفادات کے تحفظ کے لیے پرعزم ہے اور مذاکرات میں مضبوط اور بہادر مؤقف اختیار کرے گا۔
اپنے بیان میں انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی قیادت عوام کی خدمت سے کسی صورت غافل نہیں ہوگی اور مذاکرات کے دوران بھی قومی مفادات کو اولین ترجیح دی جائے گی۔
چین ایران کو نئے فضائی دفاعی نظام فراہم کرنیکی تیاری کر رہا ہے:امریکہ
دوسری جانب فرانس کے صدر **ایمانوئل میکرون** نے مسعود پزشکیان سے ٹیلیفونک رابطہ کیا، جس میں **اسلام آباد** میں جاری امریکا–ایران امن مذاکرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ادھر پاکستان میں تعینات ایرانی سفیر **رضا امیری مقدم** نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا کہ اسلام آباد اس وقت ایک اہم سفارتی مرکز بن چکا ہے جہاں ایران کے خلاف جاری جنگ کے خاتمے کے لیے سنجیدہ کوششیں ہو رہی ہیں۔
انہوں نے اس امید کا بھی اظہار کیا کہ امریکا پاکستان کی ثالثی اور خیرسگالی کی ان کوششوں کا احترام کرے گا، کیونکہ یہ تنازع نہ صرف ایران بلکہ پورے خطے اور عالمی امن کے لیے خطرہ بن چکا ہے۔