Gas Leakage Web ad 1

پختونخوا میگا سولر منصوبہ، پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی تنازعات کا شکار

0

پشاور: خیبر پختونخوا حکومت کے 40 ارب روپے کے سولرائزیشن منصوبے کے لیے پراجیکٹ ڈائریکٹر کی تعیناتی ایک تنازع کی شکل اختیار کر گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اسپین حکومت کی نئی ریگولرائزیشن پالیسی کے حوالے سے اہم وضاحت

رپورٹ کے مطابق ایک ہی ماہ کے دوران اس عہدے پر تیسری بار تبدیلی کی گئی ہے، جس کے باعث شفافیت اور گورننس کے معیار پر سنگین سوالات اٹھ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق تازہ تعیناتی مبینہ طور پر قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کی گئی ہے۔ پراجیکٹ ڈائریکٹر کے لیے مقررہ معیار کے مطابق سولر انرجی کے شعبے میں کم از کم 12 سال کا تجربہ لازمی قرار دیا گیا تھا، تاہم نئے تعینات ہونے والے افسر کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ وہ اس شرط پر پورا نہیں اترتے، جس سے سرکاری اور تکنیکی حلقوں میں تشویش پیدا ہو گئی ہے۔

اس سے قبل انجینئر پیر ایمل کو اس منصوبے کا پراجیکٹ ڈائریکٹر سولرائزیشن تعینات کیا گیا تھا، تاہم انہیں اچانک عہدے سے ہٹا دیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.