Gas Leakage Web ad 1

پاکستانی معیشت میں بہتری کے باوجود خطرات بدستور موجود ہیں: ایشیائی ترقیاتی بینک

0

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی معاشی صورتحال سے متعلق اپنی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

اے ڈی بی کے مطابق پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری آ رہی ہے، تاہم اس بہتری کے باوجود مختلف خطرات بدستور موجود ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں مالی سال کے دوران پاکستان کی معاشی شرح نمو 3.5 فیصد رہنے کا امکان ہے، جبکہ اگلے مالی سال میں یہ شرح بڑھ کر 4.5 فیصد تک پہنچ سکتی ہے۔

ایران امریکا مذاکرات: غیر ملکی مندوبین و صحافیوں کو اسلام آباد پہنچنے پر ویزا کی سہولت

رپورٹ کے مطابق مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کے باعث مہنگائی اور معیشت پر دباؤ بڑھنے کا خدشہ ہے۔ مالی سال 2026 میں مہنگائی کی شرح 6.4 فیصد رہنے کی توقع ہے، جبکہ مالی سال 2027 میں یہ بڑھ کر 6.5 فیصد تک جا سکتی ہے۔

مزید کہا گیا ہے کہ تیل اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ معیشت کے لیے ایک بڑا خطرہ ہے، اور بیرونی جھٹکوں سے نمٹنے کے لیے اصلاحاتی عمل کو جاری رکھنا ضروری ہے۔ نجی سرمایہ کاری میں اضافہ معیشت کو سہارا دینے میں اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔

اے ڈی بی کے مطابق تعمیراتی شعبے اور صنعتی سرگرمیوں میں بہتری کی توقع ہے، جبکہ اسٹیٹ بینک کی جانب سے محتاط مانیٹری پالیسی میں نرمی کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.