دہشت گردی کے مقدمے میں نامزد سرکاری گواہان کی غیر حاضری کے باعث انسداد دہشتگردی عدالت نے 13 سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں روک دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
اے ٹی سی نے اس سلسلے میں آفیسر ضلع مہمند کو مراسلہ ارسال کیا ہے۔
جعلی پنشن اسکینڈل ، نیب کی بڑی کامیابی، 8 ملزمان نے 900ملین روپے سے زائد کی پلی بارگین کرلی
مراسلے میں کہا گیا ہے کہ 13 سی ٹی ڈی اہلکار دہشت گردی کے مقدمے میں استغاثہ کے گواہان ہیں، لیکن استغاثہ گواہان بار بار نوٹسز کے باوجود عدالت میں پیش نہیں ہو رہے ہیں۔
عدالت نے مراسلے میں ہدایت کی ہے کہ تاحکم ثانی مذکورہ سی ٹی ڈی اہلکاروں کی تنخواہیں بند کی جائیں۔