امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کو فوری مذاکرات کی وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ جو وقت مذاکرات کے لیے دیا گیا تھا وہ تیزی سے ختم ہو رہا ہے اور اگر ایران سنجیدگی نہ دکھائے تو نتائج اچھے نہیں ہوں گے۔
جسمانی وزن میں کمی لانے میں مددگار آسان ترین طریقہ
ٹرمپ نے ٹرتھ سوشل پر کہا کہ ایرانی مذاکرات کار عجیب رویہ اختیار کر رہے ہیں، وہ مذاکرات کی بھیک مانگ رہے ہیں، کیونکہ ایران فوجی طور پر تباہ ہو چکا ہے اور اس کی واپسی کا کوئی امکان نہیں ہے، لیکن پھر بھی وہ دعویٰ کرتے ہیں کہ وہ امریکی تجاویز کو صرف "دیکھ” رہے ہیں۔
واشنگٹن میں ریپبلکن پارٹی کے فنڈ ریزنگ ایونٹ میں خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ ایرانی خوفزدہ ہیں اور کوئی سپریم لیڈر بننے کو تیار نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایران خود مجھ سے بات کرنا چاہتا ہے اور جنگ کے خاتمے کے لیے معاہدہ کرنا چاہتا ہے۔
ٹرمپ نے مزید کہا کہ ایران فوری ڈیل چاہتا ہے، لیکن اندرونی خوف کے باعث کھل کر بات نہیں کر رہا۔ ان کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی کامیابی بے مثال ہے اور نیٹو ممالک ایران کے معاملے میں کوئی مدد نہیں کر رہے۔
امریکی کابینہ ارکان سے گفتگو میں ٹرمپ نے کہا کہ اگر ایران جوہری پروگرام سے دستبردار نہیں ہوا تو جنگ ان کے لیے ڈراؤنا خواب ثابت ہوگی۔ انہوں نے زور دیا کہ ایرانیوں کے پاس ابھی بھی جنگ بندی کا موقع ہے، لیکن اگر مذاکرات میں سنجیدگی نہ دکھائی گئی تو ایران کو امریکی حملوں کا سامنا کرنا پڑے گا۔