سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبریں کہ یوٹیوبر رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان فاطمہ کے درمیان اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں، کے بعد معروف شیعہ عالم علامہ آصف رضا علوی نے شادی بچانے کے لیے کردار ادا کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
پاکستان نے اسلاموفوبیا کیخلاف عالمی سطح پر اقدامات کیلئے کلیدی کردار ادا کیا: اسحاق ڈار
رپورٹس کے مطابق دونوں کے درمیان پہلے سے اختلافات زیرِ بحث تھے اور اب رجب بٹ کی جانب سے ایمان فاطمہ کو طلاق کے کاغذات بھیجے جانے کی خبر سامنے آئی۔ اس دوران سوشل میڈیا پر رجب بٹ کے بعض دوست ایمان فاطمہ کے خلاف کھل کر بات کر رہے ہیں، جس پر صارفین نے شدید ردعمل ظاہر کیا ہے۔
علامہ آصف رضا علوی، جو رجب بٹ کے قریبی تعلقات رکھتے ہیں، نے اپنے سوشل میڈیا پیغامات میں کہا کہ وہ نہیں چاہتے کہ رجب بٹ اور ایمان فاطمہ کی شادی ٹوٹے اور وہ دونوں کے درمیان صلح کرانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا ہے کہ جلد اس حوالے سے اچھی خبر سامنے آ سکتی ہے۔
مزید اطلاعات کے مطابق ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا ہے کہ علامہ آصف رضا علوی کی مداخلت کے بعد طلاق کی کارروائی روک دی گئی ہے اور رجب بٹ اور عون شیخ کے درمیان اختلافات بھی ختم ہو گئے ہیں۔ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ جوڑے کا بیٹا کیوان سلطان اس بار عید اپنے والد کے ساتھ منائے گا، تاہم اس حوالے سے باضابطہ تصدیق ابھی نہیں ہوئی۔