کولکتہ: نیوزی لینڈ نے پہلے سیمی فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جنوبی افریقہ کو شکست دے کر ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ بنا لی۔
کولکتہ کے میدان میں کھیلے گئے اس میچ میں جنوبی افریقہ نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 8 وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ مارکو یانسن 55 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ ڈیوالڈ بریوس نے 34 رنز کی اننگز کھیلی۔
امریکا: خاتون کو خاص نمبر سیٹ نے بڑا انعام جتوا دیا
170 رنز کے ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ نے جارحانہ انداز اپنایا اور مطلوبہ اسکور محض 12.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔ فن ایلن نے ورلڈ کپ کی تاریخ کی تیز ترین سنچری بنا کر تاریخ رقم کر دی۔ انہوں نے محض 33 گیندوں پر 100 رنز بنا کر ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔ ٹم سائفرٹ نے بھی 33 گیندوں پر 58 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی۔
دوسرا سیمی فائنل کل بھارت اور انگلینڈ کے درمیان کھیلا جائے گا جس کے بعد فائنل کی لائن اپ مکمل ہو جائے گی۔