Gas Leakage Web ad 1

پاکستان،ترکیہ اور دوست ممالک ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں: راناثناء اللہ

پاکستان،ترکیہ اور دوست ممالک ایران اور امریکا کے درمیان معاہدے کی کوشش کر رہے ہیں: راناثناء اللہ

0

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر اور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور دیگر دوست ممالک ایران اور امریکا کے درمیان معاہدہ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان مفاہمت کرائی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

سماء نیوز کے پروگرام ’ریڈ لائن‘ میں گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ کچھ ممالک منفی کردار ادا کر رہے ہیں جن میں اسرائیل اکیلا تھا اور اب بھارت بھی شامل ہو گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ منفی کردار ادا کرنے والے ممالک چاہتے ہیں کہ کشیدگی برقرار رہے۔

کیا سال کے آخر میں حاصل ہونے والے مال پر زکوٰۃ لاگو ہوگی؟

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے ایران سے کہا ہے کہ مسلمان ممالک خاص کر سعودی عرب کو نشانہ نہ بنایا جائے۔ رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے سعودی عرب اور ایران کے درمیان معاہدہ کرایا ہے اور ریاض اور تہران کے درمیان معاملات بہتر ہوتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ پاکستان اور ترکیہ قطر اور امارات کے درمیان بھی مفاہمت کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اگر تیل کی قیمتیں بڑھیں گی تو معیشتیں دباؤ میں آئیں گی اور پاکستان جیسی معیشتوں پر زیادہ دباؤ محسوس ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی ریاست ٹوٹتی ہے تو اس کے پڑوسی ممالک کے لیے مختلف قسم کے خطرات پیدا ہوتے ہیں۔ وزیراعظم کی ترک صدر سے کل رات حوصلہ افزا بات چیت ہوئی ہے۔

رانا ثناء اللہ نے کہا کہ افغانستان میں اسلحہ جہازوں کے ذریعے بھارت سے آیا۔ ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں ہمارا ہدف دہشت گردوں کے تربیتی کیمپ ختم کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری عسکری قیادت چاہتی تو کابل تک بھی پہنچ سکتی تھی لیکن اہداف حاصل کرنے میں افواج کو زیادہ تردد کی ضرورت نہیں پڑی اور افغانستان میں تقریباً 95 فیصد اہداف حاصل کر لیے گئے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.