Gas Leakage Web ad 1

موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

0

اسلام آباد: موجودہ قومی اسمبلی نے سب سے زیادہ قانون سازی کا نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

جمہوری فروغ اور شفافیت کے لیے کام کرنے والے قومی ادارے پلڈاٹ نے قومی اسمبلی کے ختم ہونے والے دوسرے پارلیمانی سال کی کارکردگی جائزہ رپورٹ جاری کر دی۔

پاکستان نے آپریشن “غضب للحق” میں افغانستان کے بگرام ائیربیس کو نشانہ بنایا: امریکی اخبار

رپورٹ کے مطابق موجودہ قومی اسمبلی نے حالیہ برسوں میں کام کرنے والی تمام اسمبلیوں کے مقابلے میں سب سے زیادہ قانون سازی کی ہے۔ اس عرصے میں آرڈیننس پر انحصار کم رہا۔ گزشتہ پارلیمانی سال میں اسمبلی نے 193 گھنٹے کام کیا تھا جبکہ ختم ہونے والے پارلیمانی سال میں قومی اسمبلی نے 231 گھنٹے کام کیا، جس میں طویل نشستوں کے ساتھ سب سے زیادہ کارکردگی دیکھی گئی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ اراکین اسمبلی کے اثاثے خفیہ رکھنے اور عوام کو ان تک رسائی سے روکنے کا نیا قانون منظور کیا گیا۔

16ویں قومی اسمبلی کا دوسرا پارلیمانی سال یکم مارچ 2025 سے 28 فروری 2026 تک جاری رہا۔ اس دوران اسمبلی کے 84 اجلاس ہوئے جبکہ اس کے پہلے سال میں 93 اجلاس منعقد ہوئے تھے، جو 9.7 فیصد کی کمی کو ظاہر کرتے ہیں۔

قومی اسمبلی میں خواجہ آصف سب سے زیادہ بولنے والے رکن رہے۔ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری، بلاول بھٹو زرداری، عمر ایوب اور بیرسٹر گوہر نے بھی طویل تقریروں کا ریکارڈ بنایا۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ اپوزیشن لیڈر کا عہدہ 5 ماہ تک خالی رہا، 19 مرتبہ کورم کی نشاندہی ہوئی، اور وزیراعظم شہباز شریف نے 84 میں سے صرف 6 اجلاسوں میں شرکت کی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.