Gas Leakage Web ad 1

تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر

تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے، سابق نیٹو کمانڈر

0

لندن: برطانیہ کے سابق سینئر نیٹو کمانڈر سر رچرڈ شیریف نے خبردار کیا ہے کہ دنیا میں تیسری عالمی جنگ چھڑ چکی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

رچرڈ شیریف نے ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں اور پھر ایران کی جانب سے خلیجی ممالک پر جوابی کارروائی کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

نگران وزیر اعلیٰ کی زیر صدارت سپیشل اپیکس کمیٹی کا اجلاس، سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ

برطانوی اخبار کو انٹرویو دیتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایک سابق فوجی ہونے کے ناطے وہ یہ بات سوچ سمجھ کر کہہ رہے ہیں۔ انہیں شدید خدشہ ہے کہ اس وقت دنیا جنگ عظیم سوم کا مشاہدہ کر رہی ہے۔

برطانوی اخبار کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ جنگ کا آغاز تو ایک مقام پر ہوتا ہے مگر اکثر یہ کسی دوسرے مقام پر جا کر ختم ہوتی ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.