Gas Leakage Web ad 1

ایمپریس مارکیٹ کے قریب تجاوزات کے خلاف کارروائی، مشتعل افراد نے علاقہ میدان جنگ بنا دیا

ایمپریس مارکیٹ کے قریب تجاوزات کے خلاف کارروائی، مشتعل افراد نے علاقہ میدان جنگ بنا دیا

0

صدر ایمپریس مارکیٹ کے قریب تجاوزات کے خلاف کارروائی کے دوران نامعلوم مشتعل افراد نے شدید ہنگامہ آرائی کرتے ہوئے علاقے کو میدان جنگ بنا دیا۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد کی جانب سے شدید ہوائی فائرنگ کی گئی جس سے علاقہ گونج اٹھا اور مکینوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ ٹائروں کو بھی آگ لگا دی گئی جس کے باعث ٹریفک کی آمد و رفت معطل ہو گئی۔

برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا

اطلاعات کے مطابق مقامی انتظامیہ کے ساتھ اینٹی انکروچمنٹ ٹیم جیسے ہی آپریشن کے لیے پہنچی تو نامعلوم مشتعل افراد نے شدید فائرنگ شروع کر دی جس سے خوف و ہراس پھیل گیا اور عملے کو پسپا ہونا پڑا۔

فائرنگ کی اطلاع ملنے پر کراچی پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی تاہم اس دوران بھی نامعلوم افراد وقفے وقفے سے فائرنگ کرتے رہے جبکہ پریڈی پولیس صورتحال پر قابو پانے کی کوشش کرتی رہی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.