Gas Leakage Web ad 1

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی داخلی صورتحال پر گفتگو

وزیراعظم اور وزیر داخلہ کی ملاقات، ملکی داخلی صورتحال پر گفتگو

0

محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ملاقات کی جس میں وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو روم اور اٹلی میں ہونے والے چار ملکی وزراء داخلہ اجلاس میں اپنی شرکت کے حوالے سے بریفنگ دی۔

Gas Leakage Web ad 2

تفصیلات کے مطابق چار ملکی وزراء داخلہ اجلاس میں پاکستان کے علاوہ اٹلی، اسپین اور یونان کے وزراء داخلہ شریک ہوئے۔

برطانیہ بھی ایران کے خلاف جنگ میں شریک ہوگیا

محسن نقوی نے بتایا کہ دونوں کانفرنسز میں شریک ممالک نے پاکستانی شہریوں کے لیے قانونی ورک پرمٹ کے جلد از جلد اجرا پر اتفاق کیا۔

رکن ممالک نے یورپی ممالک کی جانب غیر قانونی طور پر سفر کرنے والوں کی تعداد میں صرف ایک سال کے دوران 47 فیصد کمی لانے اور انسانی اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے اقدامات پر پاکستان کی کارکردگی کو سراہا۔

وزیر داخلہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پولینڈ اور اٹلی پاکستانی سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ رکھنے والوں کے لیے جلد ویزا شرط ختم کر دیں گے۔ یورپی یونین میں پاکستان کی امیگریشن اور بارڈر سیکیورٹی کی صلاحیت اور استعداد کار بہتر بنانے کے لیے جلد پلان پیش کیا جائے گا۔

بعد ازاں وزیراعظم نے وزیر داخلہ کی کاوشوں کو سراہا جبکہ ملاقات میں ملکی داخلی اور مجموعی صورتحال پر بھی گفتگو ہوئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.