اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایرانی مندوب سعید ایروانی نے کہا کہ ایران پر حملے جنگی جرائم کے زمرے میں آتے ہیں اور یہ اقوام متحدہ کے چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہیں۔
سلامتی کونسل کے ہنگامی اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے سعید ایروانی نے کہا کہ ایران پر امریکا اور اسرائیل کے حملوں میں عام شہری مارے گئے، مناب شہر میں 100 سے زائد بچے جان سے گئے، اور بے گناہ افراد کے قتل کے ذمہ دار امریکا اور اسرائیل ہیں۔
جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی، ایرانی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
سعید ایروانی کا کہنا تھا کہ سعودی عرب، روس اور پاکستان کی مذمت کو سراہتے ہیں، امریکی اور اسرائیلی حملے کو اعلان جنگ تصور کرتے ہیں اور انہیں عالمی قوانین کے تحت دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔
دوسری جانب ایرانی پاسداران انقلاب نے جلد اسرائیل اور امریکی اڈوں پر شدید حملوں کا انتباہ جاری کیا ہے۔
جارح کو ہر صورت سزا دی جائے گی، ایرانی فوج کا آیت اللہ خامنہ ای کی شہادت کا بدلہ لینے کا اعلان
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا کہ ایران پر امریکی اور اسرائیلی جارحیت قابل مذمت ہے اور ایران کا ردعمل پورے خطے میں پھیل رہا ہے، جبکہ پرامن حل کے سوا کوئی اور راستہ موجود نہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ ایران پر حملوں اور ایرانی جوابی کارروائی سے عالمی امن خطرے میں پڑ گیا ہے، تمام فریقین کو مذاکرات کی میز پر آنا چاہیے اور ایران کے معاملے پر سفارتکاری کے مواقع ضائع ہونے پر افسوس ہے۔