Gas Leakage Web ad 1

ایران کا ردعمل ہماری توقع سے کم رہا، حملے کے بعد سفارتکاری زیادہ آسان ہوگئی ہے: ٹرمپ

ایران کا ردعمل ہماری توقع سے کم رہا، حملے کے بعد سفارتکاری زیادہ آسان ہوگئی ہے: ٹرمپ

0

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری کہیں زیادہ آسان ہو گئی ہے۔

Gas Leakage Web ad 2

امریکی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ امریکا اب ایران کے ساتھ سفارتی حل تک پہنچنے کے لیے بہتر پوزیشن میں ہے اور ایران پر حملے کے بعد سفارت کاری پہلے کے مقابلے میں زیادہ آسان ہو گئی ہے۔

ایرانی میڈیا نے آیت اللہ خامنہ ای کا آخری پیغام سوشل میڈیا پر شیئر کردیا

ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ظاہر ہے اب یہ ایک دن پہلے کی نسبت کہیں زیادہ آسان ہے کیونکہ انہیں بری طرح مار پڑ رہی ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ ایران کا ردعمل ہماری توقع سے کم رہا ہے، ہم نے اندازہ لگایا تھا کہ یہ اس سے دوگنا ہوگا۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز امریکا اور اسرائیل نے مشترکہ طور پر ایران کے دارالحکومت تہران سمیت متعدد شہروں پر میزائل حملے کیے تھے جن میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای، ان کے مشیر علی شامخانی، وزیر دفاع اور پاسداران انقلاب گارڈز کے سربراہ سمیت 200 سے زائد افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہو گئے تھے۔

ایران کی جانب سے بھی جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل سمیت خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں پر میزائل داغے گئے۔ جن خلیجی ممالک میں امریکی اڈوں کو نشانہ بنایا گیا ان میں متحدہ عرب امارات، قطر، کویت، بحرین اور سعودی عرب شامل ہیں۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.