امن کو کمزوری سمجھنے والے مضبوط جواب کیلئے تیار رہیں،کوئی بھی دشمن ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوگا: صدر مملکت

امن کو کمزوری سمجھنے والے مضبوط جواب کیلئے تیار رہیں،کوئی بھی دشمن ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوگا: صدر مملکت

0

صدر مملکت آصف علی زرداری نے افغان طالبان کی جارحیت کے جواب میں مسلح افواج کے ردعمل کو جامع اور فیصلہ کن قرار دے دیا۔

صدر مملکت آصف زرداری نے دو ٹوک الفاظ میں واضح کر دیا کہ پاکستان امن اور علاقائی سالمیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا۔ امن کو کمزوری سمجھنے والے مضبوط جواب کے لیے تیار رہیں، کوئی بھی دشمن ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوگا۔

کراچی اور راولپنڈی میں کارروائی کے دوران غیر قانونی طور پر مقیم افغان باشندے گرفتار

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان کو معلوم ہے کہ منصوبہ ساز اور سہولت کار کہاں موجود ہیں۔ خونریزی جاری رہی تو ذمہ دار عناصر ہماری پہنچ سے باہر نہیں ہوں گے۔ قومی سلامتی پر کوئی رعایت نہیں دی جائے گی۔ پاکستان دباؤ یا دھمکی سے مرعوب نہیں ہوگا۔

صدر مملکت نے کہا کہ پاکستانی قوم اور افواج وطن کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی دیوار کی طرح ہیں۔ 5 برس سے دہشت گردی کی کارروائیوں پر شدید تشویش ہے۔ سفارتی کوششوں کے باوجود مثبت پیش رفت نہ ہو سکی۔

یاد رہے کہ پاکستان نے افغان طالبان رجیم کی جانب سے بلا اشتعال کارروائی کے جواب میں آپریشن غضب للحق شروع کیا تھا۔ فضائیہ اور بری افواج کے حملوں میں افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک اور 200 سے زائد زخمی ہو گئے تھے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.