نیشنل بینک آف پاکستان نے سال 2025 کے دوران 85.9 ارب روپے کا ریکارڈ خالص منافع حاصل کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بینک کے ترجمان کے مطابق قبل از ٹیکس منافع 178.9 ارب روپے تک پہنچ گیا، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 216 فیصد کا نمایاں اضافہ ظاہر کرتا ہے۔
گزشتہ مالی سال میں بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے قومی خزانے کو 472 ارب روپے کا نقصان پہنچایا
ترجمان کا کہنا ہے کہ بینک کی مجموعی آمدن میں 31.9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 311.7 ارب روپے ہو گئی۔
نیشنل بینک نے 350 فیصد فی حصص نقد منافع دینے کا بھی اعلان کر دیا ہے۔ بینک کا کیپیٹل ایڈیکویسی ریشو 26.21 فیصد کی مضبوط سطح پر برقرار رہا۔
ترجمان کے مطابق اسلامی بینکاری کے اثاثوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا، جو 95.5 فیصد بڑھ کر 651.9 ارب روپے تک پہنچ گئے۔
مزید برآں، نیشنل بینک آف پاکستان نے 2025 کے دوران قومی خزانے میں ٹیکس کی مد میں 93 ارب روپے ادا کیے۔