پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کی ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرانے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں کی ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرانے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل

0

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرانے اور اہلخانہ کو اطلاع نہ دینے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

کوٹ لکھپت جیل میں قید پی ٹی آئی رہنماؤں نے اپنے وکیل کے ذریعے بیان جاری کیا جس میں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری، عمر سرفراز چیمہ اور محمود الرشید نے خط لکھا۔

سپریم کورٹ نے زبانی معاہدوں کے مقدمات میں معیار ثبوت طے کر دیا

پی ٹی آئی کے اسیر رہنماؤں نے ذاتی ڈاکٹر سے ملاقات نہ کرانے اور اہلخانہ کو اطلاع نہ دینے پر چیف جسٹس سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے۔

خط میں کہا گیا کہ 2019 میں نواز شریف کو پلیٹ لیٹس کم ہونے کے باعث سروسز ہسپتال منتقل کیا گیا تھا اور نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان میڈیکل بورڈ کے تمام اجلاسوں میں شریک رہے۔

خط میں مزید کہا گیا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے اہلخانہ اور ان کے قانونی مشیر کو ان تک مکمل رسائی حاصل تھی، لیکن عمران خان کے علاج کے معاملے میں ہر سطح پر رکاوٹوں کا سامنا ہے۔

پی ٹی آئی رہنماؤں نے بیان میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے علاج کے حقوق پامال کیے گئے اور اہلخانہ کو رسائی نہیں دی گئی، عمران خان کے وکیل اور ذاتی ڈاکٹر کو ملاقات کی اجازت نہیں دی گئی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.