مریم نواز کے خلاف ایک گندی اور گھٹیا سوشل میڈیا کمپین چلائی جارہی ہے: عظمیٰ بخاری

مریم نواز کے خلاف ایک گندی اور گھٹیا سوشل میڈیا کمپین چلائی جارہی ہے: عظمیٰ بخاری

0

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے خلاف سوشل میڈیا پر چلائی جانے والی مہم پر سخت تنقید کی۔ ان کا کہنا تھا کہ مریم نواز کے خلاف ایک گندی اور گھٹیا سوشل میڈیا کمپین چلائی جا رہی ہے، جو کہ فتنہ پارٹی کی سوشل میڈیا بریگیڈ کے زیرانتظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس کمپین میں نام نہاد یوٹیوبر بھگوڑے شامل ہیں، جو خود کو صحافی کہلاتے ہیں۔ انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ صحافی برادری میں بہت سے لوگ انہیں صحافی تسلیم کرتے ہیں۔ عظمیٰ بخاری نے کہا کہ جب ان عناصر کے خلاف کوئی کارروائی ہوتی ہے تو اسے سیاسی انتقام قرار دے دیا جاتا ہے اور کہا جاتا ہے کہ آزادی اظہار پر قدغن لگائی جا رہی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس مہم میں خواتین بھی شامل ہیں، جن کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے گندگی پھیلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے خلاف 2014 سے اس قسم کی مہم چلائی جا رہی ہے اور اس سیل میں شامل لوگ صحافی کہلاتے ہیں، جو کہ صحافیوں کے نام پر بدنما دھبہ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کوئی حقیقی صحافی اپنے اکاؤنٹ سے اس طرح کی پوسٹیں نہیں کر سکتا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کے خلاف جہاز کی آڑ میں گھٹیا کمپین چلائی جا رہی ہے۔ انہوں نے سوال کیا کہ کیا باقی وزرائے اعلیٰ رکشہ استعمال کرتے ہیں؟ انہوں نے فتنہ فساد پارٹی کے وزیراعظم پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ پچپن کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چلنے والی گاڑیوں کی شٹل سروس چلاتے تھے۔

پاکستان میں عید کب ہو گی؟ رویت ہلال ریسرچ کونسل کی بھی بڑی پیشگوئی سامنے آگئی

انہوں نے مزید کہا کہ جس شخص نے وزیراعلیٰ ہاؤس کو یونیورسٹی بنانے اور گورنر ہاؤس کی دیواریں گرانے کی باتیں کی تھیں، جس نے پچیس پچیس ہزار روپے پر لوگوں کو بھرتی کیا تھا، وہی لوگ آج ٹرینڈ کے طور پر یہ سب کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس مہم سے ان افراد کی گھریلو تربیت کا پتہ چلتا ہے اور انہیں ان کے گھر کی خواتین سے دلی ہمدردی ہے جو ان جیسے بیمار لوگوں کو برداشت کرتی ہیں۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب کو ان کی گند سے کوئی فرق نہیں پڑتا، کیونکہ اللہ تعالیٰ عزت دینے والا ہے۔ انہوں نے مریم نواز کی کارکردگی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ وہ پنجاب کی عوام کی خدمت کر رہی ہیں۔ انہوں نے حکومتی منصوبوں کا تفصیل سے ذکر کیا:

چالیس ارب روپے کا رمضان پیکج

الیکٹرک بسیں

ایک سو تین ارب روپے کے آسان کاروبار کے قرضے

دہی رانی پروگرام

ستھرا پنجاب کے تحت ڈیڑھ لاکھ نوکریاں

ڈیڑھ لاکھ گھروں کی تعمیر

بلوچستان کے عوام کے لیے دس ارب روپے کا تعاون

سیلاب متاثرین کے لیے دو سو ارب روپے کا پیکج

انہوں نے کہا کہ یہ گندی اور گھٹیا کمپین مریم نواز کا کچھ نہیں بگاڑ سکتی، لیکن اس نے لوگوں کو ضرور بے نقاب کر دیا ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.