ٹیکس حکام کو بغیر نوٹس کسی بھی وقت چھاپے کا اختیار حاصل ہے: وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ

ٹیکس حکام کو بغیر نوٹس کسی بھی وقت چھاپے کا اختیار حاصل ہے: وفاقی آئینی عدالت کا فیصلہ

0

اسلام آباد: وفاقی آئینی عدالت نے ٹیکس چھاپوں سے متعلق اہم فیصلہ جاری کرتے ہوئے قرار دیا ہے کہ ٹیکس حکام کسی بھی وقت اور بغیر پیشگی نوٹس کسی بھی جگہ چھاپہ مار سکتے ہیں۔

وفاقی آئینی عدالت میں ٹیکس چھاپوں سے متعلق اپیل پر فیصلہ جسٹس عامر فاروق نے جاری کیا جس میں کہا گیا کہ چھاپہ مارنے کے لیے ٹیکس دہندہ کے خلاف پہلے سے کوئی کیس چلنا ضروری نہیں۔

بلاول بھٹو سندھ حکومت کے جہاز پرگھوم سکتے ہیں تو یہ حکومت پنجاب کا جہاز ہے انکی مرضی: عظمیٰ بخاری

وفاقی آئینی عدالت نے اپنے فیصلے میں بغیر کیس کے چھاپے کو غیر قانونی قرار دینے کی دلیل مسترد کر دی۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ پارلیمنٹ نے ٹیکس حکام کو قانون کے نفاذ کے لیے وسیع اختیارات دیے ہیں اور عدالت قانون میں اپنی طرف سے کوئی ایسی شرط شامل نہیں کر سکتی جو مقننہ نے نہیں لکھی۔

عدالت نے قرار دیا کہ جہاں مقننہ کی زبان صریح اور غیر مبہم ہو، وہاں عدالتیں اس میں تخصیص، تخفیف یا تضاد پیدا کرنے کی مجاز نہیں ہوتیں۔

فیصلے کے مطابق کمشنر کو تحریری طور پر یہ بتانا ہو گا کہ کس قانون کی خلاف ورزی پر چھاپہ مارا جا رہا ہے جبکہ ٹیکس حکام کمپیوٹر، دستاویزات اور اکاؤنٹس قبضے میں لینے کے مکمل مجاز ہیں۔

بعد ازاں وفاقی آئینی عدالت نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے اپیل مسترد کر دی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.