دہشتگرد حملے،اسکولوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ

دہشتگرد حملے،اسکولوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ

0

بھکر میں دہشتگرد حملے کے بعد پنجاب بھر کے اسکولوں کے لیے سیکیورٹی ہائی الرٹ کر دی گئی ہے۔ محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کو سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

190 ملین پاؤنڈ کیس: عمران خان کی سزا معطلی کی متفرق درخواست مقرر کرنے کی یقین دہانی

مراسلے کے مطابق بڑے اور معروف نجی و سرکاری اسکولوں کی خصوصی نگرانی کی جائے گی جبکہ وزٹرز کے داخلے اور اخراج کی سخت مانیٹرنگ کا حکم دیا گیا ہے۔ تعلیمی اوقات میں سیکیورٹی اسٹاف کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے اور اسکولوں میں کم از کم 8 فٹ اونچی باؤنڈری وال اور خاردار تار لگانے کا کہا گیا ہے۔

اس کے علاوہ سی سی ٹی وی کیمرے، میٹل ڈیٹیکٹر اور پینک بٹن کی تنصیب لازمی قرار دی گئی ہے جبکہ تمام اسکولوں میں ایک ہی مرکزی گیٹ استعمال کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ مشکوک سرگرمی کی فوری رپورٹنگ یقینی بنانے کا بھی حکم دیا گیا ہے۔

مراسلے میں ایمرجنسی ایس او پیز پر عملدرآمد، موک ایکسرسائز کے انعقاد، طلبا کے مرحلہ وار اخراج کے طریقہ کار اور پینے کے پانی کے ذخائر کی حفاظت یقینی بنانے کی ہدایات شامل ہیں۔ سیکیورٹی ہدایات پر عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.