اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے کہا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان جنگ کا کوئی فوجی حل نہیں اور فریقین کو علاقائی سلامتی کو مدنظر رکھنا چاہیے۔
سینیٹ میں اسرائیل بھارت گٹھ جوڑ کیخلاف قرار داد منظور
روس یوکرین جنگ کے چار سال مکمل ہونے پر سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان تنازع کے حل کے لیے مذاکرات پر مسلسل زور دیتا رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ خطے میں دیرپا امن بامعنی مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے اور مسئلے کے حل کے لیے 2022 میں استنبول میں ہونے والے مذاکرات کی پاکستان نے تائید کی تھی۔
پاکستانی مندوب نے امید ظاہر کی کہ فریقین سفارتکاری کے ذریعے مسئلے کا پرامن حل تلاش کریں گے۔
دوسری جانب یوکرین کے عوام سے اظہارِ یکجہتی کے لیے پیرس میں واقع ایفل ٹاور کو یوکرین کے جھنڈے کے رنگوں سے روشن کیا گیا۔