وزیراعظم کی قطرکے نائب وزیراعظم اور وزیردفاع سے ملاقات، ایران اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیراعظم کی قطرکے نائب وزیراعظم اور وزیردفاع سے ملاقات، ایران اور افغانستان کی صورتحال پرتبادلہ خیال

0

شہباز شریف نے قطر کے نائب وزیراعظم اور وزیر دفاع سے دوحہ میں ملاقات کی جس میں دفاع اور سکیورٹی کے شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات کے دوران وزیراعظم نے دفاعی تعاون کو مضبوط بنانے اور تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کے لیے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ قطری نائب وزیراعظم نے بھی دوطرفہ دفاعی شراکت داری کو مزید گہرا کرنے میں قطر کی دلچسپی سے آگاہ کیا جبکہ ملاقات میں ایران اور افغانستان کی صورتحال پر بھی گفتگو کی گئی۔

پشاور: خاتون سول جج سے ہتک آمیز رویے پر وکیل کو 6 ماہ قید کی سزا

وزیراعظم شہباز شریف نے قطر کے وزیر مملکت برائے بیرونی تجارت سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ تجارتی تعلقات اور معاشی تعاون کے فروغ پر غور کیا گیا۔ دونوں ممالک نے رمضان المبارک کے دوران مشترکہ ٹاسک فورس کا اجلاس منعقد کرنے پر اتفاق کیا۔

بعد ازاں وزیراعظم سے قطر بزنس مین ایسوسی ایشن کے وفد نے بھی ملاقات کی جس میں دونوں ممالک کے کاروباری اداروں اور افراد کے درمیان روابط کو آسان بنانے کے لیے کوششوں پر اتفاق کیا گیا۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.