لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم کا اعلان تک نہیں کر سکی، اس کے لیے بانی کی آنکھ، دانت اور جیل میں آسائشیں اہم ہیں۔
چوہدری محمد جہانگیر چیئرمین کمپلینٹ سیل اسلام آباد مقرر
ایک بیان میں عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پنجاب میں رمضان نگہبان پیکج کی تقسیم کا سلسلہ کامیابی سے جاری ہے، ہر مستحق کو میرٹ کی بنیاد پر اس کی دہلیز پر امداد پہنچائی جا رہی ہے۔ انہوں نے کے پی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ کے پی حکومت ابھی تک رمضان پیکج کی تقسیم کا اعلان تک نہیں کر سکی، کے پی حکومت کے لیے بانی کی آنکھ، دانت اور جیل میں آسائشیں اہم ہیں، گزشتہ سال بھی کے پی حکومت کا رمضان پیکج پارٹی کے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی فہرستوں پر دیا گیا لیکن پنجاب میں باقاعدہ سروے کے تحت 42 لاکھ خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈ مل رہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ اسی کے تحت مسیحی برادری کو بھی امدادی رقم الگ سے مل رہی ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جس میں 74 سہولت بازار فنکشنل ہو چکے ہیں، مریم کے دسترخوان سے روزانہ ہر تحصیل میں 2 ہزار روزہ داروں کو افطاری کروائی جا رہی ہے۔