ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کا ڈیجیٹل معیشت اور ٹیکنالوجی شعبہ نئی بلندیوں تک پہنچ گیا۔
پاکستانی فری لانسرز نے مالی سال 26 کی پہلی ششماہی میں 557 ملین ڈالرز کا قیمتی زرمبادلہ کمایا۔ پہلی ششماہی میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 58 فیصد زیادہ زرمبادلہ کا اہم سنگ میل عبور کیا گیا۔ یہ سنگ میل سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ، ڈیجیٹل مارکیٹنگ، گرافک ڈیزائن اور ای کامرس میں عالمی مرکز ہونے کا مظہر ہے۔ جدید سہولت کاری، تربیتی پروگرام اور سازگار ماحولیاتی نظام کے باعث ملک میں فری لانسنگ اکانومی فروغ پا رہی ہے۔
پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان پر عائد دو سالہ پابندی ختم
پاکستان میں 170 سے زائد وینچر کیپیٹل اسٹارٹ اپس موجود ہیں جن کی مشترکہ انٹرپرائز ویلیو 4 بلین ڈالر سے زیادہ ہے۔ پاکستان میں وینچر کیپیٹل اسٹارٹ اپس کی ترقی کی اس رفتار نے بھارت، دبئی اور نیویارک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری کی بدولت پاکستان تیزی سے ابھرتی ہوئی ٹیک معیشت بن کر عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔