لاہور میں دلخراش واقعہ پیش آیا جہاں مخالفین کو پھنسانے کے لیے پانچ سالہ بیٹے کو قتل کر دیا گیا۔
پانچ سالہ اذان نامی بچہ چوہنگ کے علاقے سے اغواء ہوا تھا، جبکہ اغواء کے بعد اس کی لاش کاہنہ سے برآمد ہوئی۔ پولیس کے مطابق بچے کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا۔
سوشل میڈیا پر آن لائن بھیک مانگنے والوں کے لیے سخت سزاؤں اور جرمانوں کا اعلان
بچے کے اغواء کا مقدمہ والدہ کے بیان پر درج کیا گیا۔ دورانِ تفتیش شک کی بنیاد پر پولیس نے بچے کے والد اعظم کو گرفتار کیا، جس نے بعد میں جرم کا اعتراف کر لیا۔
پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواء اور قتل کی واردات میں ایک اور ملزم بھی ملوث تھا اور ملزمان نے مخالفین کو پھنسانے کے لیے یہ قدم اٹھایا۔