ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو: صدر آصف زرداری

ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو: صدر آصف زرداری

0

صدر پاکستان آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ پیدا ہونے کے بعد اذان کے بعد گولیوں کی آواز سنی، ان سے نہ ڈراؤ۔

رحیم یار خان میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے صدر پاکستان آصف علی زرداری نے کہا کہ یوسف رضا گیلانی کو وزیراعظم بنایا، ہم سرائیکیوں کی عزت کرتے ہیں اور میری مادری زبان سرائیکی ہے۔

بنگلادیشی وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب، وزیر اعظم پاکستان کو بھی شرکت کی دعوت

صدر زرداری نے کہا کہ بی بی کی سوچ جیسا لیڈر نظر نہیں آتا، انہوں نے بھٹو سے اور ہم نے بی بی سے سیاست سیکھی۔

صدر مملکت نے کہا کہ بے نظیر بھٹو کو دوست ممالک نے پاکستان واپسی سے منع کیا، مگر بی بی نے کہا کہ میں نے عوام سے وعدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بی بی کے نصیب میں شہادت تھی، میرے گمان میں بھی نہیں تھا کہ ایسا ہوگا، جب وہ گاڑی میں بیٹھیں تو میں نے منع کیا کہ جانے کی ضرورت نہیں، لیکن وہ نہ ڈرنے والی بھٹو کی بیٹی تھیں۔

صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ ہم پاکستان کو ٹوٹنے نہیں دیں گے۔

صدر مملکت کا کہنا تھا کہ ابھی ڈیڑھ سال ہوا ہے، جیل مردوں کی طرح کاٹو، عورتوں کی طرح کیوں رو رہے ہو، میری بہن کو رات کو پکڑا گیا، اس وقت یاد نہیں آیا، بے نظیر بھٹو کو 5 سال سکھر جیل میں بند کیا گیا۔

صدر زرداری کا کہنا تھا کہ جتنا آپ جھکیں گے اتنی عزت ملے گی، پیدا ہونے کے بعد اذان کے بعد گولیوں کی آواز سنی، ان سے نہ ڈراؤ۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.