کراچی ائیرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے امیگریشن ڈیپارچر کے تمام 20 کاؤنٹرز فعال کر دیے گئے ہیں۔
ڈپٹی ڈائریکٹر امیگریشن کراچی شہزاد اکبر نے بتایا کہ اب مصروف اوقات میں بھی ایک مسافر کی امیگریشن اوسطاً ایک منٹ میں مکمل ہو جاتی ہے، کیونکہ تمام 20 کاؤنٹر پر مستعد عملے کی تعیناتی کی گئی ہے۔
کم عمری میں تعلیم کا دباؤ طویل مدتی منفی اثرات رکھتا ہے: تحقیق
انہوں نے کہا کہ پری ڈیپارچر کاؤنٹر بھی فعال ہے، جس سے شہری روانگی سے چند دن پہلے کلیئرنس کرا سکتے ہیں، اور کراچی ائیرپورٹ مسافروں کے لیے ڈراؤنا خواب ہونے کی باتیں بے بنیاد ہیں۔
شہزاد اکبر نے مزید بتایا کہ ائیرپورٹ سہولیات کا مرکز بنتا جا رہا ہے، بہت جلد ای گیٹ نصب کیے جائیں گے اور ڈیپارچر کے مسافروں کے لیے خصوصی ایپ بھی لانچ کی جائے گی۔
انہوں نے کہا کہ ائیرپورٹ سکیورٹی فورس کی جانب سے اقدامات کے تحت مسافروں کے عزیز و اقارب کو ڈیپارچر کے باہر تک محدود کیا گیا ہے، اور مصروف اوقات میں ڈومیسٹک لاؤنج کے کچھ کاؤنٹرز انٹرنیشنل لاؤنج میں شامل کیے جا رہے ہیں تاکہ ایئر لائنز کو بورڈنگ کے لیے کافی جگہ میسر ہو۔