بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل

بنگلا دیش کرکٹ بورڈ کی پاکستان سے بھارت کیخلاف میچ کا بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل

0

اسلام آباد: بنگلا دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان سے بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ ختم کرنے کی اپیل کر دی ہے۔

گلف نیوز کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے تنازع میں اہم موڑ آیا ہے اور بی سی بی نے پاکستان سے درخواست کی ہے کہ وہ عالمی کرکٹ کے مفاد میں بھارت کے خلاف اپنا بائیکاٹ ختم کرے۔ لاہور میں ہونے والی ملاقات کے دوران بی سی بی کے صدر امین الاسلام نے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی سے کہا کہ وہ ان کے جذبے اور حمایت کو سمجھتے ہیں، مگر بائیکاٹ پر نظرثانی ضروری ہے۔ بات چیت میں آئی سی سی کے نائب چیئرمین عمران خواجہ بھی موجود تھے۔

پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم 10 فروری سے جنوبی افریقہ کے خلاف تین میچوں کی ٹی20 سیریز کا آغاز کرے گی

یہ تنازع اس وقت شروع ہوا جب بنگلا دیش نے ہندو انتہا پسندوں کی دھمکیوں اور سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے میچز بھارت کے بجائے سری لنکا میں کرانے کی درخواست کی تھی، جسے آئی سی سی نے مسترد کر کے بنگلا دیش کو ٹورنامنٹ سے خارج کر دیا اور اس کی جگہ اسکاٹ لینڈ کو شامل کر لیا۔

پاکستان نے اس فیصلے کو ناانصافی قرار دیتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ وہ 15 فروری کو بھارت کے خلاف شیڈول میچ نہیں کھیلے گا، تاہم باقی ورلڈ کپ میں حصہ لے گا۔ سری لنکا اور متحدہ عرب امارات کے کرکٹ بورڈز نے بھی پاکستان سے کہا ہے کہ اس فیصلے پر نظرثانی کی جائے تاکہ ورلڈ کپ کے سبھی میچ مکمل ہو سکیں۔

اس معاملے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور وزیراعظم شہباز شریف کے درمیان حتمی مشاورت باقی ہے، جس کے بعد بھارت کے خلاف میچ کے بائیکاٹ کو برقرار رکھنے یا ختم کرنے کا فیصلہ متوقع ہے۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.