پاکستان میں رومانیہ کے سفیر گوجرانوالہ میں ایک پیٹرول پمپ پر اپنے ملک کا جھنڈا دیکھ کر حیرت زدہ رہ گئے۔
لاہور : پتنگ بازی ،موسیقی، کھابے اور موج مستی، 3 روز رونقیں بکھیر کر بسنت ختم
پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے دورے کے دوران رومانیہ کے سفیر دان ستوينسکو اس وقت خوشگوار حیرت میں مبتلا ہو گئے جب انہوں نے ایک مقامی پیٹرول پمپ پر رومانیہ اور یورپی یونین کے جھنڈے لہراتے ہوئے دیکھے۔
رومانیہ کے سفیر نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ کے ذریعے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کے شہر گوجرانوالہ میں ایک مقامی پیٹرول پمپ پر رومانیہ اور یورپی یونین کے جھنڈے لہراتے دیکھنا واقعی ایک خوشگوار تجربہ تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان تعلقات مشترکہ تجربات، باہمی احترام اور ترقی و مواقع کے لیے طویل المدتی عزم کی بنیاد پر استوار ہیں۔