ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کے نتیجے میں پاکستان عالمی شراکت داری کے ایک نئے مرحلے میں داخل ہو چکا ہے۔
چینی زرعی ماہرین اور صنعتی رہنماؤں نے یونیورسٹی آف ایگریکلچر فیصل آباد کا دورہ کیا، جہاں فارم ویلیو چین میں کاروباری تعاون اور ٹیکنالوجی کی منتقلی کو فروغ دینے کے لیے مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
اقوام متحدہ کی اسلام آباد میں خودکش حملے کی شدید مذمت
ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمت عملی کے باعث پاکستان کی جانب سے چین کو چاول کی برآمدات 62 ملین ڈالر تک پہنچ گئیں جبکہ نمک کی برآمدات میں 20 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسی طرح پاکستان کی فارماسیوٹیکل برآمدات 2025 میں 11 ملین ڈالر سے تجاوز کر گئیں۔
ملکی برآمدات میں یہ اضافہ معیشت کے استحکام، روزگار کے مواقع اور اقتصادی خودانحصاری کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔