اسرائیلی فوج نے لبنان کے جنوبی سرحدی علاقے میں کیمیائی مواد کا مبینہ چھڑکاؤ کیا ہے جس کے ثابت ہونے کے بعد لبنانی حکومت نے بین الاقوامی اداروں کے دروازے کھٹکھٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔
اپنے بیان میں لبنانی کے وزیر ماحولیات ڈاکٹر تمارا الزین نے کہا کہ اسرائیلی فورسز کی جانب سے سرحدی علاقے عیتا الشعب، نواحی زرعی علاقوں پر مشتبہ کیمیائی مواد اسپرے کیا گیا ہے۔
کوئی بری بات نہیں کہ شہباز شریف میرے پاس آئے یہ بڑا پن ہے: محمود اچکزئی
انہوں نے کہا کہ کیمیائی مواد کی نوعیت جاننے کے لیے فوجی سربراہ سے رابطہ کیا ہے اور نمونے حاصل کیے جا رہے ہیں، اگر مواد زہریلا ثابت ہوا تو یہ حیران کن نہیں ہوگا۔
لبنانی وزیر ماحولیات نے یہ بھی کہا کہ اسرائیل نے پہلے ہی سفید فاسفورس سے جنوبی لبنان کی نو ہزار ایکڑ زرعی اراضی تباہ کر دی ہے، زرعی ماہرین کی ٹیم نے اسرائیلی اسپرے سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے نمونے جمع کیے ہیں۔
وزیر زراعت کے مطابق نمونوں میں مٹی، گھاس اور درختوں کے پتے بھی شامل ہیں، نمونوں کی جانچ پڑتال بیروت اور یونانی لیبارٹریوں میں کی جائے گی، نمونوں سے متعلق نتائج اڑتالیس گھنٹوں میں سامنے آ جائیں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ مہلک کیمیائی مواد کا چھڑکاؤ ثابت ہوا تو بین الاقوامی اداروں کے سامنے اپنا مقدمہ رکھیں گے۔