نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی

نیپرا نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کردی

0

نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی نے دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی مہنگی کر دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب کا کل بسنت کی اپنی تمام مصروفیات منسوخ کرنے کا اعلان

نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی فی یونٹ اٹھائیس پیسے مہنگی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے بلوں میں وصول کیا جائے۔

بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق کے الیکٹرک سمیت ملک بھر کے صارفین پر ہو گا جبکہ اضافہ کا اطلاق لائف لائن صارفین، الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر نہیں ہوگا۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا میں ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں اڑتالیس پیسے فی یونٹ بجلی مہنگی کرنے کی درخواست دی تھی۔

sui northern 2
Leave A Reply

Your email address will not be published.